خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 184
۱۸۱ اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح موعود کو اپنی بشارت ” ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا“ کے مطابق کثرت سے رویا و کشوف اور الہامات سے سرفراز فرمایا تھا۔نمونی چند ایک پیش خبریوں کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت آپ کو بتائی تھیں اور پھر اپنے موعودہ وقت پر پوری ہوئیں اور ہوں گی انشاء اللہ۔(1) امریکہ میں احمد یہ مشن کے قیام کی زبر دست پیشگوئی لمصلہ امریکہ میں احمد یہ مشن کا قیام حضرت المصلح الموعود نور اللہ مرقدہ کی ایک پیشگوئی کا نہایت شاندار ظہور اور دین حق کے زندہ مذہب ہونے کا ایک چمکتا نشان ہے جو رہتی دنیا تک یادگا ر ہے گا۔آج سے ۸۸ برس پیشتر ۱۹۲۰ء میں حضرت اصلح الموعود نور اللہ مرقدہ کی ہدایت پر حضرت مفتی محمد صادق ” مشن کا افتتاح کرنے کی غرض سے امریکہ کے ساحل پر اترے تو امریکی گورنمنٹ نے ان پر المصل پابندی عائد کر دی۔جب یہ خبر ہندوستان پہنچی تو بعض متعصب فرقہ پرستوں نے اس پر خوشی کے شادیانے بجائے لیکن حضور اقدس نے سیالکوٹ میں ایک پبلک جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے نہایت واشگاف لفظوں میں یہ پیشگوئی فرمائی کہ: ”ہم نے اپنے ایک مبلغ کو امریکہ بھی بھیج دیا ہے جسے تا حال تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اُسے روک دیا گیا ہے۔لیکن ہم امریکہ کی رکاوٹ سے رُک نہیں جائیں گے۔امریکہ جسے طاقتور ہونے کا دعوی ہے اس وقت تک اس نے ماڈی سلطنتوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی ہوگی۔روحانی سلطنت سے اس نے مقابلہ کر کے نہیں دیکھا۔اب اگر اس نے ہم سے مقابلہ کیا تو اُسے معلوم ہو جائے گا کہ ہمیں وہ ہر گز شکست نہیں دے سکتا کیونکہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ہم امریکہ کے ارد گرد کے علاقوں میں تبلیغ