خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 264 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 264

ولد الزنا ہوگی۔باپ کا ترکہ نہ پائے گی اگر چہ اولا د بھی سنی ہی ہو کہ شرعاً ولد الزنا کا باپ کوئی نہیں۔عورت نہ ترکہ کی مستحق ہوگی نہ مہر کی کہ زانیہ کے لئے مہر نہیں۔رافضی اپنے کسی قریب حتی کہ باپ بیٹے ماں بیٹی کا بھی ترکہ نہیں پاسکتا۔سنی تو سنی کسی مسلمان بلکہ کسی کافر کے بھی۔یہاں تک کہ خود اپنے ہم مذہب رافضی کے ترکہ میں اس کا اصلاً کچھ حق نہیں۔ان کے مرد و عورت ، عالم جاہل، کسی سے میل جول ، سلام کلام سخت کبیر و اهد حرام۔جو ان کے ملعون عقیدوں پر آگاہ ہو کر بھی انہیں مسلمان جانے یا ان کے کافر ہونے میں شک کرے باجماع تمام آئمہ دین خود کافر بے دین ہے اور اس کے لئے بھی یہی سب احکام ہیں جو اُن کے لئے مذکور ہوئے۔مسلمان پر فرض ہے کہ اس فتویٰ کو بگوش ہوش سنیں اور اس پر عمل کر کے سچے پکے سنی بنیں“۔(رساله رد الرفضه، صفحه ۲۳ - فتاوی، مولانا شاہ مصطفی رضا خاں۔نوری کتب خانہ لاہور، ۱۳۲۰ھ ) اور کیا جماعت اسلامی والے اس نام نہا د خلافت کو قائم کریں گے جن کے بارہ میں بریلوی اور دیوبندی علماء یہ اعلان کرتے ہیں کہ : وو مودودی صاحب کی تصنیفات کے اقتباسات دیکھنے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خیالات اسلام کے مقتدایان اور انبیائے کرام کی شان میں گستاخیاں کرنے سے مملو ہیں۔ان کے ضال مضل ہونے میں کوئی شک نہیں۔میری جمیع مسلمانان سے استدعا ہے کہ ان کے عقائد و خیالات سے مجتنب رہیں اور ان کو اسلام کا خادم نہ سمجھیں اور مغالطے میں نہ رہیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اصلی دجال سے پہلے تیں دجال اور پیدا ہوں گے جو اس دقبال اصلی کا راستہ صاف کریں