خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 263
ہیں۔“ ۲۵۹ مہر (فتاوی رشید یه کامل متبوب صفحه ۶۲ - از مولوی رشید احمد گنگوہی۔محمد سعید اینڈ سنز تاجران کتب قرآن محل کراچی، ۱۸۸۳ ، ۸۴) یا جن کے بارہ میں مشہور دیو بندی عالم جناب مولوی سید حسین احمد صاحب مدنی سابق صدر مدرس دارالعلوم دیو بند ہمیں یہ خبر دے رہے ہیں کہ : یہ سب تکفیریں اور لعنتیں بریلوی اور اس کے اتباع کی طرف لوٹ کر قبر میں ان کے واسطے عذاب اور بوقت خاتمہ ان کے موجب خروج ایمان وازالہ تصدیق وایقان ہوں گی کہ ملائکہ حضور علیہ السلام سے کہیں گے إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ اور رسولِ مقبول علیہ السلام دجال بریلوی اور ان کے اتباع کو سحقا سحقاً فرما کر حوض مور و دو شفاعتِ محمود سے کتوں سے بد تر کر کے دھتکار دیں گے اور امت مرحومہ کے اجر وثواب و منازل و نعیم سے محروم کئے جائیں گے۔“ ( رجوم المذنبين على رؤس الشياطين، المشهور به الشہاب الثاقب على المُستَرقِ الكاذب۔صفحہ ۱۱۱۔مولوی سید حسین احمد مدنی۔کتب خانہ اعزاز یہ دیوبند ) کیا شیعوں میں یہ خلافت قائم ہوگی جن کے متعلق سنی علماء ان لرزہ خیز الفاظ میں تنبیہ کرتے ہیں کہ بالجملہ ان رافضیوں تبرائیوں کے باب میں حکم یقینی قطعی اجماعی ہے کہ وہ علی العموم کفار مرتدین ہیں ان کے ہاتھ کا ذبیحہ مردار ہے۔ان کے ساتھ مناکحت نہ صرف حرام بلکہ خالص زنا ہے۔معاذ اللہ مرد رافضی اور عورت مسلمان ہو تو یہ سخت قہر الہی ہے۔اگر مر دستی اور عورت ان خبیثوں کی ہو جب بھی نکاح ہر گز نہ ہو گا محض زنا ہوگا۔اولاد