خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 212
کثرت سے اشاعت کی جائے اور اس ذریعہ سے وہاں کے باشندوں کی تربیت واصلاح اور ان کو دین حق کی طرف لانے کی کوشش کی جائے۔نیز فرمایا کہ کئی جگہ ہمیں نئے مشن کھولنے پڑیں گے اور وہاں مساجد بنانی پڑیں گی۔اس عظیم الشان منصو بہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حضور نے اڑھائی کروڑ روپیہ کا فنڈ مہیا کرنے کے لئے احباب جماعت کو تحریک فرمائی جس پر لبیک کہتے ہوئے احباب جماعت نے دس کروڑ روپیہ سے زائد کا وعدہ حضور کی خدمت میں پیش کیا۔اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ۵۴ سے زائد ممالک کی جماعتہائے احمدیہ نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔اس تحریک کا ثمرہ یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔جن میں سے ایک سپین میں ۷۰۰ سال بعد تعمیر ہونے والی مسجد بشارت بھی ہے۔اس عظیم منصوبے کے تحت قرآنِ مجید کا ترجمہ سو سے زائد زبانوں میں شائع کرنے کا منصو بہ بنایا گیا اور ابتک ۵۶ سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل ترجمے شائع ہو چکے ہیں۔ایک اور شیر میں شمر یہ ہے کہ اس منصوبہ کے تحت لندن میں ایک بین الاقوامی کسر صلیب کا نفرنس جون ۱۹۷۸ ء میں منعقد ہوئی جس میں کئی ممالک کے عیسائی اور مسلم محققین نے تحقیقی مقالے پڑھے اور ثابت کیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب پر وفات نہیں پائی۔اس عظیم منصوبہ کے روحانی پہلو کے طور پر حضور نے سولہ سال کے لئے جو پروگرام تجویز فرمایا وہ یہ تھا : ا۔جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے تک ہر ماہ احباب جماعت ایک نفلی روزہ رکھا کریں جس کے لئے ہر قصبہ، شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جایا کرے۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشاء کے بعد سے لے کر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔۳۔کم از کم سات بار سورۃ فاتحہ کی دعا غور و تدبر کے ساتھ پڑھی جائے۔