خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 211 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 211

کئے جارہے ہیں جن کے ذریعہ مختلف زبانوں میں قرآنِ کریم کے تراجم اور دوسرا دینی لٹریچر شائع کیا جا رہا ہے۔نصرت جہاں ریزرو فنڈ سکیم کے تحت افریقی ممالک میں ابتداء اً جو میڈیکل سنٹرز اور سیکنڈری سکول کھولے گئے ان کی تفصیل یہ ہے: نائیجیریا میں تین میڈیکل سنٹر اور دو سیکنڈری سکول، غانا میں چار میڈیکل سنٹر اور چھ سیکنڈری سکول، لائبیریا میں ایک میڈیکل سنٹر اور ایک سیکنڈری سکول گیمبیا میں پانچ نئے میڈیکل سنٹر اور سیرالیون میں چار میڈیکل سنٹر اور چھ سیکنڈری سکول۔اس کے بعد مزید افریقی ممالک میں بھی ایسے میڈیکل سنٹر، ہسپتال اور سکول کھولے گئے جن کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر رہی ہے۔الغرض اس بابرکت اللہی سکیم سے جو دور رس نتائج برامد ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ غلبہ اسلام کے نقوش نمایاں کر رہے ہیں۔(۱۵) صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ سکیم اللہ تعالیٰ کے منشاء اور حکم کے مطابق جماعت احمدیہ کی بنیاد ۱۸۸۹ ء میں رکھی گئی۔اس لحاظ سے ۱۹۸۹ ء میں اس کے قیام پر سو سال پورے ہو گئے اور اس سال سے جماعت کی دوسری صدی شروع ہوئی جو اللہ تعالیٰ کی بہارات کے مطابق غلبہ دین حق کی صدی ہوگی۔اس دوسری صدی کے استقبال کے لئے جس کے شروع ہونے میں ابھی سولہ سال باقی تھے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حسب منشاء الہی جلسہ سالانہ ۱۹۷۳ء کے موقع پر جماعت ہائے بیرون کی تربیت، اشاعت دین کے کام کو تیز سے تیز تر کرنے ، غلبہ دینِ حق کے دن کو قریب سے قریب تر لانے اور نوع انسان کے دل خدا اور اس کے رسول حضرت محمد م کے لئے جیتنے کے لئے ایک عظیم منصوبے کا اعلان فرمایا۔اس کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ابھی دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں ہماری منظم جماعتیں اور مشن قائم نہیں ہوئے۔اس لئے اس منصوبہ کے ایک ابتدائی حصہ کی رُو سے یہ تجویز ہے کہ کم از کم سوز بانوں میں دینِ حق کی بنیادی تعلیم کے تراجم کر کے بیرونی ملکوں میں