خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 213
-۴- درود شریف تسبیح و تحمید نیز استغفار کاور دروزانہ ۳۳، ۳۳ بار کیا جائے۔درود اور تسبیح وتحمید کے لئے سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدِ پڑھ سکتے ہیں۔مندرجہ ذیل دعائیں روزانہ کم از کم گیارہ بار پڑھی جائیں: رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِيْنَ اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ جماعت کے لئے تعلیمی منصوبہ حضور نے مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ اکتوبر ۱۹۷۹ء کے آخری اجلاس میں غلبہ اسلام کی صدی کے استقبال کے لئے ایک دس نکاتی تعلیمی پروگرام پیش کیا۔حضور نے مجلسِ مشاورت ۱۹۸۰ء کے موقع پر جماعت کے لئے ایک عظیم علمی منصوبہ کا اعلان فرمایا۔صد سالہ احمدیہ تعلیمی منصوبے کے تحت دسمبر ۱۹۸۲ء تک ۴۸ طلبہ و طالبات کو بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات میں اوّل ، دوم اور سوم آنے پر طلائی اور نقر کی تمغے عطا کئے گئے۔مسجد بشارت کی تأسیس حضور نے جون تا اکتوبر ۱۹۸۰ ء یورپ کا جو سفر کیا اس کا اہم ترین واقعہ مسجد بشارت پید رو آباد کی تاسیس تھا۔اس سفر کے دوران حضور سپین تشریف لے گئے اور قرطبہ سے ۲۲/ ۲۳ میل دور قصبہ پید رو آباد میں ایک مسجد کی بنیاد رکھی جو حضور کے عہدِ مبارک میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔حضور نے اس کا نام مسجد بشارت تجویز فرمایا اور اس کے افتتاح کے لئے ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ ء کی تاریخ مقرر فرمائی۔یہ پین میں ۷۴۴ سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی مسجد ہے۔مسجد کی بنیادر کھے جانے کے وقت پیدروآباد کے ہزاروں مردوں، عورتوں اور بچوں نے بڑی خوشی سے اس تقریب میں شرکت کی۔قصبہ کی ایک معمر ترین عورت اور ایک سب سے کم عمر بچے نے بھی (بذریعہ اپنی والدہ ) سنگ بنیاد رکھنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ اسلام ہمیں یہ سکھاتا