خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 449
۴۴۵ سب۔وہ ساری جماعت جس کو خدا نے آغاز سے لے کر آخر تک کے لئے برکتوں کو دیکھنے کے لئے چن لیا ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہم میں سے کتنے ہیں جو کتنی بڑی برکتیں دیکھیں گے۔مگر دعا ہمیں یہی کرنی چاہئے کہ ہم میں سے بھاری تعداد ایسی ہے جو بیاسی (۱۹۸۲ء) سے لے کر آخر تک کم از کم ۲۰۰۸ء تک زندہ رہ کر اللہ کے فضلوں کے گواہ بنتے رہیں۔اور یہ وہ مبارک عظیم دور ہے جس میں سے ہم گزر رہے ہیں اس کا شکر کا حق کیسے ادا ہو سکتا ہے۔ناممکن ہے۔یہ وہ جادو ہے جو میں کہ رہا ہوں جس کے نشہ میں ہم چل رہے ہیں اور یہی وہ جادو ہے جو حقیقت بن کر دنیا کی تقدیر بدلے گا۔آپ پر اس جادو کا نشہ طاری ہے تو یاد رکھیں کہ پھر اس سے دنیا میں تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔اس روح کے ساتھ آپ ترقی کی اس راہ پر آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔دشمن تکلیفیں پہنچاتا رہے، فضلوں کی راہ نہیں روک سکتا نہیں روک سکتا نہیں روک سکے گا۔جو چاہے کر لے۔لیکن آپ وفا کے ساتھ اس راہ پر قدم رکھتے رہیں، اس سے قدم ہٹا ئیں نہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر آنے والا دن ہمارے لئے اور برکتیں لے کر آئے گا۔ہر آنے والا مہینہ ہمارے لئے اور برکتیں آسمان سے انڈیلے گا۔ہر آنے والا سال برکتوں کے ساتھ ہمارا خیر مقدم کرے گا۔ہر جانے والا سال برکتیں چھوڑ کر ہمارے لئے