خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 448
۴۴۴ ☆☆ حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے خطبہ جمعہ اار مارچ ۱۹۹۴ء میں فرماتے ہیں: ”ہم ہی ہیں وہ آخرین کے دور میں پیدا ہونے والے جنہوں نے حضرت مسیح موعود سے برکتیں پائیں۔ہم ہی ہیں جن کو آخر میں ہونے کے باوجود اولین سے ملایا گیا تھا اور ہم وہ خوش نصیب ہیں جو سو سال کے بعد پیدا کئے گئے ہیں۔اس زمانہ میں پیدا کئے گئے جب مسیح موعود کی سو سالہ تاریخ دوہرائی جا رہی ہے۔وہ ساری برکتیں اللہ تعالیٰ ہمیں عطا فرمارہا ہے۔میں نے اپنی خلافت کے بعد پہلے خطاب میں جماعت کو متوجہ کیا تھا کہ یادرکھو یہ غیر معمولی دن ہیں جن میں ہم داخل ہوئے ہیں۔بیاسی (۱۸۸۲ء) میں پہلا ماموریت کا الہام ہوا ہے حضرت مسیح موعود کو اور بیاسی ( ۱۹۸۲ء) ہی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے قائم فرمایا۔اس خلافت کے بعد سے وہ ساری تاریخ بیاسی سے لے کر آخر تک دوہرائی جا رہی ہے اور دوہرائی جائے گی۔وہ ساری برکتیں جو مسیح موعود کو اللہ تعالی نے عطا کرنی شروع کی تھیں سیاسی دور سے تعلق رکھتی ہیں۔سب اس میں شریک ہیں، میں نہیں، آپ