خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 32 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 32

۳۲ دیا گیا ہے جو پہلی دو شاخوں (یعنی آنحضرت ام کے بعد جاری ہونے والی خلافت راشدہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد جاری ہونے والی خلافت راشدہ۔ناقل ) سے مختلف ہے۔ہے تو یہ خلافت حقہ ہی لیکن ہم نے ایک اصطلاح بتائی تھی۔اس لئے اس کو ہم خلافتِ راشدہ نہیں کہتے۔گو رشد سے وہ بھی بھری ہوئی ہے۔ہم اسے خلافت ائمہ کہیں گے اور خلافت کا یہ سلسلہ جو ہے اس کی رُو سے امت محمدیہ میں سینکڑوں ، ہزاروں بلکہ لاکھوں خلفاء پیدا ہوئے۔کچھ انبیاء کے نام سے اور کچھ ربّانی علماء کے نام سے۔پس کما جو آیت استخلاف میں ہے۔یہ کما ہم سے ایک دوسرا وعدہ بھی کرتا ہے۔اور وہ یہ کہ جس طرح امت میں اللہ تعالیٰ کے ہزاروں نیک بندے خلیفہ کی حیثیت میں یعنی نائب رسول کی حیثیت میں رسول ہی کا کام کرنے والے پیدا ہوئے ، اسی طرح امت محمدیہ میں سینکڑوں ہزاروں ایسے خدا کے بزرگ بندے نبی اکرم ﷺ سے فیض پانے والے پیدا ہوں گے جو اسلام کے چہرہ کو روشن رکھیں گے۔اور جیسا کہ ایک وقت میں امت موسویہ میں چار چار سونا ئب اور خلیفہ بھی پیدا ہوئے اس کے مقابلہ میں چونکہ امت محمدیہ کا دائرہ وسیع ہے۔ہوسکتا ہے کہ امتِ موسویہ کے چارسو کے مقابلہ میں ایک ہی وقت میں چار ہزار بزرگ پیدا ہوں جو آنحضرت سلیم کے خدام کی حیثیت میں اور آپ کی نیابت میں آپ کا کام کریں۔“ اسی طرح فرمایا : (الفضل ریوه ۲۶ / دسمبر ۱۹۶۸ء) " مجھ سے پہلے لاکھوں کروڑوں لوگ مختلف شکلوں میں آئے۔کئی اولیاء کی شکل میں آئے۔کئی محدّثین کی شکل میں آئے۔دراصل تو خلافت ہی ہے۔لیکن خلافت کی آگے کئی شکلیں بن جاتی ہیں۔غرض جو سلسلہ