خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 392
۱۳۸۸ یعنی کسی اضافی ظاہری خلیفہ کی کوئی گنجائش رضرورت نہیں۔ایک ہی خلیفہ ہے جو ظاہری و باطنی برکتوں کے جلو میں ظلمی طور پر رسول کے کمالات سے متصف اور قائم ہے اور اس کے کام چلاتا ہے۔ہاں ایک بات یاد رکھنی چاہئے کہ خلیفہ اپنے پیش رو کے کام کی نگرانی کے لئے ہوتا ہے۔اسی لئے آنحضرت میم کے خلفاء ملک و دین دونوں کی حفاظت پر مامور تھے کیونکہ آنحضرت ہم کو اللہ تعالی نے دینی اور دنیاوی دونوں بادشاہتیں دی تھیں لیکن مسیح موعود جس کے ذریعہ آنحضرت ا م کا جمالی ظہور ہوا صرف دینی بادشاہ تھا اس لئے اس کے خلفاء بھی اسی طرز کے ہوں گے۔“ کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۱۳)