خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 393 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 393

۳۸۹ جماعت احمدیہ کا سر براہ ایک خلیفہ ہوگا حضرت خلیفہ امسح الا ال قرماتے ہیں: أمسيح أَبَشَرًا مِّنَا وَاحِدًا نَّتَّبِعُہ امام ایک ہی ہونا چاہئے۔تا کہ وحدت قائم رہے۔اس زمانہ میں بھی ایسے لوگ ہیں جو ایک کی اطاعت کو گمراہی اور مصیبت کا موجب سمجھتے ہیں۔حالانکہ یہ بات غلط ہے۔ایسے خیالات کے لوگوں کے لئے یہ آیت غور طلب ہے۔“ ( درس القرآن صفحه ۵۷۲) ” خلیفہ اللہ ہی بناتا ہے۔میرے بعد بھی اللہ ہی بنائے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” اس آیت( آیت استخلاف۔ناقل) کے ماتحت جس قسم کی خلافت آنحضرت ام کے بعد ہوئی، وہی خلافتِ راشدہ ہے اور اسی قسم کی خلافت مسیح موعود کے بعد ہونی ضروری ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں مسیح موعود کی نسبت فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنٍ وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ (الجمع: ۴،۳) خدا ہی ہے جس نے امتیوں میں ایک رسول بھیجا جو انہی میں سے ہے اور جوان پر خدا کا کلام پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور بے شک اس سے پہلے وہ کھلی کھلی گمراہی میں تھے اور وہ رسول ایک اور قوم کو بھی سکھائے گا جو ابھی تک ان سے نہیں ملی اور خدا تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کے زمانہ کو