خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 300
۲۹۶ احادیث کے مجموعے قوموں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔طبی خدمت کے لئے افریقہ اور بعض دوسرے ممالک میں جماعت احمدیہ کے قائم کردہ ۳۰ سے زائد ہسپتال کام کر رہے ہیں۔تعلیمی خدمت کے لئے ساڑھے تین سو سے زائد سکول جاری کئے۔عبادت کے قیام کے لئے مختلف ممالک میں دو ہزار سے زائد مساجد بنائی گئی ہیں۔دنیا کی بڑی بڑی زبانوں میں قرآن کریم ، حدیث و سنتِ رسول اور دینی علوم پر مشتمل یکصد سے اوپر رسائل و اخبارات جاری ہیں۔ساری دنیا میں روزانہ سٹیلائٹ کے ذریعہ ۲۴ گھنٹے مختلف زبانوں میں اسلام کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔جماعت احمد یہ یہ سب کام اور اس طرح کے اور کام جو خدمت دین کی فہرست میں آتے ہیں۔خلافت کے زیر سایہ جماعت احمد یہ شب و روز سر انجام دے رہی ہے اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مختلف ممالک واقوام سے لوگ اس میں داخل ہورہے ہیں۔اب کوئی اور بے بنیاد اور عرفان و فیض سے عاری خلافت کس طرح یہ کام کر سکتی ہے جو صرف عرفان و فیض سے ہی عاری نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے نظام میں مردود و متروک ہے۔ہاں ایسی نئی تحریک اسلام کے نام پر فتنوں اور تخریب کاریوں کی بنیادیں تو ڈال سکتی ہے، احیائے اسلام اور اسلام کا غلبہ و نفاذ کا کام نہیں کر سکتی۔کیونکہ یہ نہ تو اس کا کام ہے اور نہ ہی اس کے بس کی بات۔جس مسیح و مہدی کا یہ کام تھا، خدا تعالیٰ نے اسے اپنے وعدوں کے مطابق بھیج کر اس کے ذریعہ وہ نظام قائم کر دیا جو نفاذ و غلبہ اسلام اور اس کے احیاء کا کام کر رہا ہے۔وہ نظام ، خلافت على منهاج النبوة ، خلافت حقہ اسلامیہ احمد یہ ہے۔پس آؤ لوگو کہ یہیں نورِ خدا پاؤ گے لو تمہیں طو ر تسلی کا بتایا ہم نے