خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 301 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 301

۲۹۷ خلافت الهیه ملک روحانی کی شاہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ملک سے مجھ کو نہیں مطلب نہ جنگوں سے ہے کام کام ہے میرا دلوں کو فتح کرنا ئے دیار مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا مجھ کو کیا تا جوں سے میرا تاج ہے رضوانِ یار ہم تو بستے ہیں فلک پر اس زمیں کو کیا کریں آسماں پر رہنے والوں کو زمیں سے کیا نقار ملک روحانی کی شاہی کی نہیں کوئی نظیر گو بہت دنیا میں گزرے ہیں امیر و تاجدار حضرت خلیفہ المسح الثانی فرماتے ہیں : ( در همین صفحه ۱۴۰ مطبوعہ لندن ) اگر کوئی کسی نبی کا کام کرتا ہے تو وہ اس نبی کا خلیفہ ہے۔اگر خدا نے نبی کو بادشاہت اور حکومت دی ہے تو خلیفہ کے پاس بھی بادشاہت ہونی چاہئے اور خدا خلیفہ کوضرور حکومت دے گا۔اور اگر نبی کے پاس ہی حکومت نہ ہو تو خلیفہ کہاں سے لائے۔آنحضرت مریم کو چونکہ خدا تعالیٰ نے دونوں چیزیں یعنی روحانی اور جسمانی حکومتیں دی تھیں اس لئے ان کے خلیفہ کے پاس بھی دونوں چیزیں تھیں۔لیکن اب جبکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو حکومت نہیں دی تو اس کا خلیفہ کس سے لڑتا پھرے کہ مجھے حکومت دو۔ایسا