خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 239
انگلستان میں بہر حال بہت بڑا مشن چاہئے۔اس لئے انگلستان میں بہت بڑا مرکز قائم کرنا ہے اور ایک جرمنی میں“۔(خطبه جمعه فرموده ۶ ارمئی ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تحریک جدید کے دفتر اول اور دفتر دوم کے احیاء کی تحریک اس تحریک کا آغاز ۱۹۳۴ء میں ہوا اور ابتداء اس میں شامل ہونے والے احباب دفتر اول میں شمار کئے گئے۔دفتر اول ۱۹۴۲ء تک جاری رہا۔۱۹۴۴ء میں دفتر دوم کا آغاز ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے ان دونوں دفتروں کے وفات یافتہ مجاہدین کی قربانیوں کو تسلسل دینے کے لئے ورثاء کو ان کے کھاتے زندہ رکھنے کی تحریک فرمائی۔فرمایا: ” میری خواہش ہے کہ یہ دفتر قیامت تک جاری رہے اور جولوگ ایک دفعہ (احمدیت) کی ایک مثالی خدمت کر چکے ہیں ان کا نام قیامت تک نہ مٹنے پائے اور ان کی اولادیں ہمیشہ ان کی طرف سے چندے دیتی رہیں اور ایک دن بھی ایسا نہ آئے جب ہم یہ کہیں کہ اس دفتر کا ایک آدمی فوت ہو چکا ہے۔خدا کے نزدیک بھی وہ زندہ رہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے اس دنیا میں بھی اُن کی زندگی کی علامتیں ہمیں نظر آتی رہیں۔تحریک جدید دفتر چهارم کا آغاز دفتر اول، دفتر دوم اور دفتر سوم کے بعد تحریک جدید کے دفتر چہارم کے آغاز کا اعلان فرماتے ہوئے لکھا: دفتر سوم پر بیس سال گزر چکے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم دفتر چہارم کا اعلان کریں۔۔۔۔۔اس لئے آج اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق دفتر چہارم کا بھی اعلان کرتا ہوں۔آئندہ سے جو بھی چندہ دہندہ تحریک جدید میں شامل ہوگا وہ دفتر