خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 240 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 240

چہارم میں شامل ہوگا۔باہر کی دنیا میں خصوصیت کے ساتھ بچوں کو ، نئے احمد یوں کو ، نئے بالغ ہونے والوں کو اس میں شامل کریں۔معمولی قربانی کے ساتھ آپ کو ایک عظیم الشان اعزاز نصیب ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ“ وقف جدید کی عالمی وسعت (خطبه جمعه فرموده ۲۵ اکتوبر ۱۹۸۵ء بمقام مسجد فضل لندن) پہلے یہ تحریک صرف پاکستان تک محدود تھی۔وقف جدید کے ۲۰ ویں مالی سال میں حضرت خلیفتہ امسح الرائع نے وقف جدید کی دینی خدمات کا تذکرہ فرماتے ہوئے اس کو پوری دنیا پر وسیع کرنے کا اعلان فرمایا۔چنانچہ حضور نے فرمایا: اس غرض سے کہ ہندوستان میں وقف جدید کی تحریک کو مضبوط کیا جائے اور اس غرض سے کہ پاکستان میں جہاں کام پھیل رہا ہے اور نئی ضرورتیں پیدا ہوئی ہیں اس کام کو تقویت دی جائے۔میں اس سال وقف جدید کی مالی تحریک کو پاکستان اور ہندوستان میں محدود رکھنے کی بجائے ساری دنیا میں وسیع کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔سیدنا بلال فنڈ ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۸۵ء بمقام مسجد فضل لندن) حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے سیدنا بلال فنڈ کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: الہی جماعتوں کی زندگی کی ضمانت اس بات میں ہے کہ اُن کے قربانی کرنے والوں کو اپنے پسماندگان کے متعلق کوئی فکر نہ رہے اور یہ حقیقت اتنی واضح اور کھلی کھلی ہے کہ ہر ایک کے پیش نظر رہنی چاہئے کہ ہم بطور جماعت زندہ ہیں اور بطور جماعت ہمارے سب دکھ اجتماعی حیثیت رکھتے ہیں۔اگر کسی جماعت میں یہ یقین پیدا ہو جائے تو اس کی قربانی کا معیار عام دنیا کی جماعتوں سے سینکڑوں گنا بڑھ جاتا ہے“۔