خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 238 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 238

ایک موقع پر آپ نے فرمایا : ۲۳۵ میں چاہتا ہوں کہ جلسہ جو بلی تک ہم کم از کم ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکان بنا کر غرباء کو مہیا کر دیں“۔ی تحریک خدائے ذوالمجد والعطا کے فضلوں کی منادی بن گئی اور سرسبز و شاداب درختوں میں گھری ہوئی ۸۰ مکانوں پر مشتمل بیوت الحمد کالونی اس تحریک کا شیریں ثمر ہے۔دوسو کے قریب مستحقین کو لاکھوں روپے کی جزوی امدا د اس کے علاوہ ہے۔نیز والدین کی شفقت سے محروم بچوں کے لئے دار الاکرام کے نام سے ایک ہوٹل کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے۔امریکہ میں نئے مشن ہاؤسز اور مساجد کے لئے تحریک ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مساجد اور مشنوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر ۱۵ دسمبر ۱۹۸۵ء کو احباب جماعت کے نام اپنے ایک پیغام میں اڑھائی ملین ڈالر جمع کرنے کی تحریک کی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم پانچ مشن ہاؤسز کی تعمیر کو پیش نظر رکھ کر کام شروع کر دیں اور اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور انکساری کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے تو فیق بڑھانے کی کوششیں کریں تو بعید نہیں کہ ہم ان پانچ مشن ہاؤسز کا بوجھ برداشت کرسکیں“۔دونئے یورپی مراکز بنانے کی تحریک (روز نامه الفضل مؤرخہ ۳۱ مارچ ۱۹۸۳ء) ۱۸ مئی ۱۹۸۳، کوسید نا حضرت خلیفہ مسیح الرائع نے دو نئے یورپین مراکز کے قیام کی تحریک کی جن میں سے ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی میں بننا تھا۔حضور نے فرمایا: وو دو نئے مراکز یورپ کے لئے بنانے کا پروگرام ہے، ایک جرمنی میں۔انگلستان کو یورپ میں ایک خاص حیثیت حاصل ہے اس لئے