خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 207 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 207

خلافت ثالثہ کی بابرکت تحریکات آپ نے اپنے دور خلافت میں متعدد تحریکیں جاری فرمائیں جن کا مختصر ذکر درج ذیل (۱) اطعموا الجائع پاک بھارت جنگ کے باعث ۱۹۶۵ء میں جب کہ ملک میں غلہ کی کمی محسوس ہورہی تھی تو ۷ار دسمبر کو آپ نے جماعت کے امراء اور خوشحال طبقہ کو تحریک کی کہ وہ غرباء، مساکین اور یتامیٰ کے لئے مناسب بندوبست کریں اور کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو بھو کا سوئے۔اس پر جماعت نے بصد جذ بہ و شوق عمل کیا۔(۲) فضل عمر فاؤنڈیشن ۲۱ دسمبر ۱۹۲۹ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت طلیقہ اسیح الثالث نے اس تعلق اور محبت کے اظہار کے لئے جو جماعت کو حضرت فضل عمر سے تھی ، جماعت کو ۲۵ لاکھ روپیہ کے سرمایہ سے فضل عمر فاؤنڈیشن قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔جماعت نے بفضل ایزدی ۳۶لا کھ سے زائد رقم اس مد میں پیش کی۔اس فنڈ سے ربوہ میں خلافت لائبریری قائم ہو چکی ہے نیز احباب جماعت میں علمی اور تحقیقی شوق پیدا کرنے کے لئے پانچ نقد انعامات ہر سال بہترین مقالہ نگاروں کو پیش کئے جاتے ہیں۔(۳) تحریک تعلیم القرآن یہ تحریک اا نومبر ۱۹۶۶ ء کو جاری کی گئی۔اس کا مقصد یہ تھا کہ جماعت کا کوئی فرد بھی ایسا نہ رہے جو قرآن کریم ناظرہ نہ جانتا ہو۔جو ناظرہ پڑھ سکتے ہیں وہ ترجمہ سیکھیں اور پھر قرآنی معارف سے آگاہ ہوں۔