خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 206 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 206

خلافت کا دور حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اپنے عہد خلافت میں آئندہ خلیفہ کے انتخاب کے لئے ایک مجلس مقر فرما دی تھی جو مجلس انتخاب خلافت کے نام سے موسوم ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی وفات پر اس مجلس کا اجلاس ۸ /نومبر ۱۹۶۵ء کو بعد نماز عشاء مسجد مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ منعقد ہوا جس میں حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث منتخب کیا گیا۔اراکین مجلس انتخاب نے اسی وقت آپ کی بیعت کی۔بیرونی جماعتوں نے تاروں اور خطوط کے ذریعہ اقرار اطاعت کیا۔اس طرح ساری جماعت نے والہانہ انداز میں قدرتِ ثانیہ کے تیسرے مظہر حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو اپنا امام تنها