خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 208 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 208

(۴) وقف عارضی چوتھی تحریک وقفِ عارضی کی ہے جس کے تحت واقفین دو سے چھ ہفتوں تک اپنے خرچ پر کسی مقررہ مقام پر جا کر قرآن کریم پڑھاتے اور تربیت کا کام کرتے ہیں۔(۵) تحریک جدید دفتر سوم کا اجراء ۲۲ اپریل ۱۹۲۶ء کو حضور نے تحریک جدید دفتر سوم کا جراء فر مایا۔آپ نے فرمایا کہ اس کا اجراء یکم نومبر ۱۹۶۵ء سے سمجھا جائے گا تا یہ حضرت حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے دور سے منسوب ہو۔نیز فرمایا : چاہئے کہ ہر فرد جماعت جو دفتر اول و دوم میں شامل نہیں ہوسکا اب دفتر سوم میں شامل ہونے کی جلد از جلد سعادت حاصل کرے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم اس غرض کے لئے زیادہ سے زیادہ جد و جہد کریں اور امراء صاحبان پورا پورا تعاون کریں“۔(1) مجالس موسیان کا قیام الفضل ربوه ۲ نومبر ۱۹۶۷ء) اس با برکت تحریک کے تحت موصیوں کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں میں تعلیم القرآن کا انتظام کریں اور نگرانی کریں کہ کوئی فردا ایسا نہ رہے جو قرآنِ کریم نہ جانتا ہو۔(۷) وقف جدید دفتر اطفال احمدی بچوں میں مالی قربانی کا شوق پیدا کرنے کے لئے آپ نے ہر احمدی طفل کے لئے لازمی قرار دیا کہ وہ کم از کم ۵۰ پیسے ماہوار وقف جدید کا چندہ ادا کر کے اس عظیم مالی جہاد میں شریک ہو۔(۸) بد رسوم کے خلاف جہاد کی تحریک ۹ / دسمبر ۱۹۶۶ ء کو آپ نے معاشرہ میں رائج بدرسوم کے خلاف اعلانِ جہا د فرمایا۔