خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 126 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 126

۱۲۴ دن زندہ رہے۔ان کے پیش نظر آنحضرت سلم کے یوم وصال کا اندازہ اس طرح لگایا جائے گا کہ حجۃ الوداع اور آپ کے وصال کا درمیانی عرصہ ذوالحجہ شاھ اور محرم صفر اور ربیع الاول لاھ، چار مہینوں پر محیط ہے۔چنانچہ ماہ ربیع الاول میں دوشنبہ یعنی سوموار کا دن تلاش کرنے کے لئے ، ان پہلے تین مہینوں کے دنوں کو انتیس (۲۹) یا تمہیں (۳۰) دنوں میں پھر ا کر مختلف اندازے کئے جا سکتے ہیں۔مثلاً ذوالحجہ محرم صفر ماه ربیع الاوّل میں سوموار کا دن ۳۰ دن ۲۹ دن ۲۹ دن۔۔۔۔ا تاریخ ۸ تاریخ ۱۵ تاریخ ۱ تاریخ ۸ تاریخ ۱۵ تاریخ۔۔۔۲۹۔۔۔۲۹۔۔۔۳۰۔۔۔ra۔۔۔۔۔19۔۔۔۔۔۔۔۔ra ا تاریخ ۸ تاریخ ۱۵ تاریخ ۷ تاریخ ۱۴ تاریخ ۲۱ تاریخ تاریخ ۱۴ تاریخ ۲۱ تاریخ ۷ تاریخ ۱۴ تاریخ ۲۱ تاریخ ظاہر ہے کہ زیر بحث مہینوں کے دنوں کی تعداد کے مذکورہ امکانات میں سے ماہ ربیع الاول میں ۱۲ تاریخ کسی طریق پر بھی معین نہیں ہوتی۔جبکہ ان میں سے پہلے تین امکان ایسے ہیں جن میں یوم عرفہ (9 ذوالحجہ شاھ ) کے اکاسی دن بعد دوشنبہ کا دن ماہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ کو ثابت ہوتا ہے۔عصر حاضر کے بعض مؤرخین و محققین مثلاً مولانا شبلی نعمانی ،مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اور پروفیسر محمد شہید اللہ صاحب راجشاہی یونیورسٹی متفق ہیں۔پروفیسرمحمد شہید اللہ صاحب کا مضمون روز نامہ جنگ کراچی کی اشاعت ۲۸ ستمبر ۱۹۵۸ء کے صفحہ ے پر شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے مکمل تفصیلات کے ذکر کے بعد حتمی طور پر ثابت کیا تھا کہ آنحضرت کی تاریخ وصال یکم ربیع الاول لاھ بمطابق ۲۶ مئی ۶۳۲ ہے۔اس کے علاوہ دیگر تاریخیں صحیح نہیں ہیں۔