خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 125 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 125

۱۲۳ امت میں خلافتِ راشدہ کا قیام امت میں خلافتِ راشدہ کے قیام کی معتین تاریخ کا علم بانی اسلام حضرت محمد مصطفی می کنم کے وصال کی معتین تاریخ کے علم کے بغیر ممکن نہیں۔لہذا درج ذیل سطور میں اس معتین تاریخ کی تحقیق ہدیہ قارئین کی جارہی ہے۔آنحضرت میر کا یوم وصال بحساب نظام قمری وشی آنحضرت ﷺ کے وصال کی تاریخ کے بارہ میں کتب تاریخ میں جو عمومی روایت چلی آتی ہے وہ ۱۲ ربیع الاول کی ہے۔لیکن جیسا کہ یہ قطعی طور پر ثابت ہے کہ آپ کا وصال سوموار کے روز ہوا۔یہ ایسی حقیقت ہے کہ جس پر تمام کتب احادیث و تاریخ و سیر حتمی طور پر متفق ہیں اور اس کے ساتھ یہ بھی ثابت شدہ بات ہے کہ مجتہ الوداع میں یوم عرفہ کے روز جمعۃ المبارک کا دن تھا۔اس جمعہ کے روز سے ربیع الاول کے مہینہ میں سوموار کے دن سے آپ کے وصال کی تاریخ بالکل معتین ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس حساب کے مطابق عصر حاضر کے بعض مؤرخین نے آپ کے وصال کی بالکل معین اور صحیح تاریخ نکالی ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں درج ذیل حقائق قابل ذکر ہیں۔ا: :۲ :۴ ۹ر ذوالحجہ اھ کو یوم عرفات، جمعہ کا دن تھا۔آنحضرت کیم کے وصال کا سال ا ھ تھا۔وصال کے روز ماہ ربیع الاول کی کم سے بارہ (۱۲) تک کوئی تاریخ تھی، اور دن دوشنبہ یعنی سوموار کا تھا۔یہ چار امور ایسے ہیں کہ محفوظ تاریخی ریکارڈ کے اعتبار سے ان میں کسی کلام کی گنجائش نہیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ حجۃ الوداع یعنی ذوالحجہ ۱۰ ہجری کے بعد گل اکاسی (۸۱)