خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 127
۱۲۵ آنحضرت ٹیم کی عمر بحساب نظام قمری و شسی آنحضرت ﷺ کی پیدائش ۱/۱۲اپریل یا ۱/۲۰ اپریل ۵۷ء بمطابق یکم ربیع الاول یا ۹ ر ربیع الاول ہے اور آپ کا وصال ۲۶ مئی ۱۳۲ ء بمطابق یکم ربیع الاول لا کو ہوا۔آپ کے سن ولادت کے چالیس (۴۰) سال بعد اکتالیسویں (۴۱) سال میں ماہ رمضان کی ۲۴ تاریخ، بمطابق ۲۰ / اگست ۱۱۰ء کو آپ پر وحی کبوت کا نزول ہوا۔ان کوائف کے مطابق نظام قمری کے اعتبار سے آنحضرت ﷺ کی کل عمر پورے تریسٹھ (۶۳) سال یا باسٹھ (۶۲) سال گیارہ ماہ اور ہیں راکیس دن بنتی ہے۔یعنی اگر آپ کی ولادتِ مبارک کا دن یکم ربیع الاول قرار دیا جائے تو عمر تریسٹھ سال ہوگی اور اگر یہ دن نو (۹) ربیع الاول لیا جائے تو پھر عمر باسٹھ (۶۲) سال گیارہ (۱۱) ماہ اور میں راکتیس (۲۱/۲۰) دن ہوگی۔اور آپ کی ثبوت کا عرصہ بائیس (۲۲) سال پانچ (۵) ماہ چھ دن ہے۔سمی نظام کے حساب سے آنحضرت ام کی عمر آپ کے یوم ولادت ۱۲ اپریل ۵۷ء سے یومِ وصال تک ۲۶ مئی ۱۳۲ ء تک باسٹھ (۶۲) سال ایک (۱) ماہ اور چودہ (۱۴) دن بنتی ہے اور یوم ولادت ۲۰ را پریل ا۵۷ء کے حساب سے باسٹھ (۶۲) سال ایک (۱) ماہ چھ (۶) دن ہوگی۔اس حساب کے مطابق آپ کا زمانہ نبوت اکیس (۲۱) سال نو (۹) ماہ سات (۷) دن ہوگا۔واللہ اعلم بالصواب یہ سب اندازے ان کو ائف پر استوار ہیں جو مختلف معتین تحقیقات کے ذریعہ سامنے آئے ہیں۔معلوم تاریخی حقائق و شواہد کے مطابق یہ کوائف حتمی قطعی اور یقینی ہیں اس لئے یہ تخمینے بھی تسکتی بخش ہیں۔لیکن اس کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ ان کوائف یا تحقیقات میں مزید تدقیق وضیح کی گنجائش ممکن ہے۔الغرض آنحضرت ﷺ کا وصال یکم ربیع الاول بمطابق ۲۶ مئی ۱۳۲ ء کو ہوا اور اسی دن امت میں خلافت راشدہ کا قیام عمل میں آیا۔☆☆