خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 107 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 107

خاتم النبیین کے کمالات کو اپنے واسطے سے استعمال میں لائے۔“ تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام - صفحہ ۲۲۹،۲۲۸۔ایڈیشن اول مطبوعہ مئی ۱۹۸۶ء نفیس اکیڈمی کراچی) حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں: ساتواں ہزار ہدایت کا ہے جس میں ہم موجود ہیں۔چونکہ یہ آخری ہزار ہے۔اس لئے ضرور تھا کہ امام آخر الزمان اس کے سر پر پیدا ہو اور اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظن کے ہو کیونکہ اس ہزار میں اب دنیا کی عمر کا خاتمہ ہے جس پر تمام نبیوں نے شہادت دی ہے اور یہ امام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود کہلاتا ہے وہ مجد دصدی بھی ہے اور مجد والف آخر بھی۔“ اسی طرح فرمایا: لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۸) إِنِّي عَلَى مَقَامِ الْخَتْمِ مِنَ الْوِلَايَةِ كَمَا كَانَ سَيِّدِى المُصْطَفَى عَلى مَقَامِ الْخَتْم مِنَ النُّبُوَّةِ وَإِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَأَنَا خَاتَمُ الْاَوْلِيَاءِ لَا وَليَّ بَعْدِى إِلَّا الَّذِي هُوَ مِنِّي وَ عَلَى عَهْدِى“ (خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۷۰،۹۶) ترجمہ: میں اسی طرح ولایت کے مقام ختم پر فائز ہوں جس طرح میرے آقا حضرت محمد مصطفی مسی یکم نبوت کے مقام ختم پر فائز تھے۔آپ خاتم الانبیاء ہیں اور میں خاتم الاولیاء ہوں۔اب میرے بعد کوئی ولی نہیں بجز اس کے جو میرا ہو اور میرے طریق پر ہو۔حدیث نبوی کے مطابق مسیح موعود کی نبوت کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوة (از راہِ نبوت اور معیار نبوت پر خلافت کا قیام ہوا اور حضرت مسیح موعود نے اپنے بعد اس خلافتِ راشدہ کو دائگی اور قیامت تک قرار دیا ہے۔پس اب اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کے لئے مقدر کر دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود کے فن میں خلافت کے ذریعہ تجدید دین کے سامان کرے گا۔یہ سلسلہ اب آپ کی