خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 18 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 18

۱۸ تعالیٰ نے اسی کی تصدیق کرائی ہے۔جماعت کے معنی یہی ہیں کہ وہ ایک امام کے ماتحت ہو۔جولوگ کسی امام کے ماتحت نہیں وہ جماعت نہیں اور ان پر خدا تعالیٰ کے وہ فضل نازل نہیں ہو سکتے جو ایک جماعت پر ہوتے ہیں۔کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۱۳) پس خلافت اسلام کا بنیادی اور اہم مسئلہ ہے جس پر امت کی وحدت، ترقی اور بقا کا انحصار ہے۔خدا تعالیٰ کا بندہ سے تعلق، نبوت کی برکات اور اس کے انوار کا تسلسل وغیرہ وغیرہ ان گنت برکتیں ہیں اور افضال باری تعالیٰ ہیں جو خلافت کے توسّل اور توسط سے امت اور افرادِ امت کونصیب ہوتے ہیں۔خلافت کی اہمیت اور اس کے عرفان کا اندازہ اس سے بڑھ کر اور کس بیان سے ہوگا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: خلافت کا مسئلہ میرے نزدیک اسلام کے اہم ترین مسائل میں سے ہے۔بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر کلمہ شریفہ کی تفسیر کی جائے تو اس تفسیر میں اس مسئلہ کا مقام سب سے بلند درجہ پر ہوگا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کلمہ طیبہ اسلام کی اساس ہے مگر یہ کلمہ اپنے اندر جو تفصیلات رکھتا ہے اور جن امور کی طرف یہ اشارہ کرتا ہے ان میں سے سب سے بڑا امر مسئلہ خلافت ہی ہے۔“ (خلافت راشده، انوار العلوم جلد ۱۵ صفحه ۴۴۴) مذکورہ بالا اقتباسات سے جہاں خلافت کی اہمیت واضح ہوتی ہے وہاں یہ اس کی عظمت کو بھی کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔مثلاً خلافت نبوت کا تتمہ ہے۔انوار نبوت اور برکاتِ رسالت کے انعکاس کا ذریعہ وآلہ ہے۔خلافت اس قدر عظیم منصب ہے کہ کلمہ طیبہ کی تفسیر میں سب سے بڑا امر مسئلہ خلافت ہے اور خلیفہ ظلمی طور پر رسول کے کمالات اپنے اندر رکھتا ہے۔وہ درحقیقت رسول کا