خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 17 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 17

یک پہلو سے درست ہو گیا۔“ ۱۷ اور فرمایا: نیز فرمایا: وو (شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۳) چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین میں متفرق آبادیوں میں آباد ہیں۔کیا یورپ اور کیا ایشیا، ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو۔مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔اور جب تک کوئی خدا سے روح القدس پا کر کھڑا نہ ہوسب میرے بعد مل کر کام کرو۔“ ( الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶، ۳۰۷) یہ بات نہایت ضروری ہے کہ بعد وفات رسول اللہ ہم اس امت میں فساد اور فتنوں کے وقتوں میں ایسے مصلح آتے رہیں جن کو انبیاء کے کئی کاموں میں سے یہ ایک کام سپرد ہو کہ وہ دین حق کی طرف دعوت کریں۔اور ہر ایک بدعت جو دین سے مل گئی ہو اس کو دور کریں۔۔۔66 (شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۴) حضرت خلیفہ المسح لثانی رضی اللہ عنہ خلافت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ” جماعت کے اتحا داور شریعت کے احکام کو پورا کرنے کے لئے ایک خلیفہ کا ہونا ضروری ہے۔جو اس بات کو رڈ کرتا ہے وہ گو یا شریعت کے احکام کورڈ کرتا ہے۔صحابہ کا عمل اس پر ہے اور سلسلہ احمدیہ سے بھی خدا