خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 241 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 241

آپ نے سیدنا بلال فنڈ میں حصہ لینے والوں کے لئے فرمایا: ” جو شخص اس میں حصہ لے گا وہ اس بات کو اعزاز سمجھے گا کہ مجھے جتنی خدمت کرنی چاہئے تھی اتنی نہیں کی۔۔۔۔اس لحاظ سے سب باتیں سوچنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے اور آج اس تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء) وفات ۲۱ سالہ کامیاب و کامران اور برکاتِ الہیہ سے معمور اور فتوحات سے ایک بھر پور دورِ خلافت گزارنے کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد خلیفۃ اسیح الرابع مورخہ ۱۹ / اپریل ۲۰۰۳ء بروز ہفتہ لندن وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے اپنے محبوب حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔