خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 242
(۲۳ حضرت خلیفۃ اریح الخامس۔۔اور آپ کا دورِ خلافت الله حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد ادہ مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ ایده الله بنصرہ العزیز ۱۵ / ستمبر ۱۹۵۰ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد اور حضرت صاحبزادی بی بی ناصرہ بیگم مد ظلتها العالی کے ہاں ربوہ میں پیدا ہوئے۔☆ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑ پوتے ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد کے پوتے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے نواسے ہیں۔ہے آپ نے میٹرک تعلیم الاسلام ہائی سکول اور بی اے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سے کیا۔آپ نے ۱۹۶۷ء میں ساڑھے سترہ سال کی عمر میں نظام وصیت میں شمولیت کی۔۱۹۷ء میں آپ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایگریکلچرل اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔۱۹۷۶ء تا ۱۹۷۷ء آپ نے مجلس خدام الاحم یہ مرکزیہ میں مہتم صحت جسمانی کے عہدہ پر کام کیا۔آپ نے ۱۹۷۷ء میں جماعت کے لئے زندگی وقف کی اور آپ کو نصرت جہاں سکیم کے تحت گھانا بھجوایا گیا۔آپ ۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۵ء تک گھانا میں سلا گا کے مقام پر ۲ سال تک اور پھر ایسار چر میں ۴ سال تک احمد یہ سیکنڈری سکول کے پرنسپل رہے۔اس کے بعد ۲ سال کے لئے شمالی گھانا میں ٹمالے کے مقام پر احمد یہ زرعی فارم کے مینیجر کے طور پر کام کیا۔ر آپ کو ۱۹۸۵ء میں واپس پاکستان بلالیا گیا۔یہاں نائب وکیل المال ثانی کے طور پر آپ کا تقرر ہوا۔