خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 94 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 94

۹۳ برکات سے مرقع و منو ر ہے۔لہذا ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد اس دنیا میں آپ کی ظلیت میں آپ کے مقدس خلفاء ہیں جو تو حید کے حقیقی علم ہیں۔پس وعدہ الہی کے مطابق اس دنیا میں سلسلۂ خلافت تا قیامت قائم رہے گا اور اسی ذریعہ سے توحید کا قیام ہوگا۔توحید کے قیام کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: " آخر تو حید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنے خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہو گا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہو گا۔کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت کے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں، ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کنارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۰۵) پس اب حقیقی فتح آنحضرت کی ہے اور حتمی غلبہ توحید کا ہے۔یہ وہ تقدیر الہی ہے جس کا نفوذ قطعی ہے۔انشاء اللہ سنواب وقتِ توحید اتم ہے ستم اب مائلِ ملک عدم ہے