خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 12 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 12

ایک ممتاز شخص حاصل ہے۔یہ خدمت انسانیت تبلیغ اسلام اور تعلیم و تربیت کے میدانوں میں آگے سے آگے ہے۔چوبیس گھنٹے ٹی وی چینلز اور ریڈیو، پریس اینڈ میڈیا، لیف لیٹس وغیرہ کے ذریعہ اسلام کا حقیقی پیغام دُنیا کے کونے کونے میں پھیلایا جارہا ہے۔تعلیم و صحت کے میدانوں میں یا پینے کے پانی کی فراہمی اور انرجی کے حصول میں غریب و مستحق لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔اسی طرح محبت ، امن ، بھائی چارے، اور ملکی قوانین کی پاسداری کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔اسلام کی حقیقی تصویر دنیا میں پیش کرنے کی وجہ سے غیر مسلم دنیا اسلام کی حسین تعلیم سے متعارف ہورہی ہے۔قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کی اشاعت میں جماعت احمد یہ بے نظیر ہے۔آج دنیا کے دوسو سے زائد ملکوں میں مستحکم بنیادوں پر یہ سلسلہ قائم ہو چکا ہے۔خلافت کی نعمت نے جماعت کو باہمی اتحاد و یگانگت ، مضبوط ایمان اور اعمال صالحہ کی دولت عطا کر کے بنیان مرصوص بنا دیا ہے اور موعود برکات سے وافر حصہ دیا ہے۔خلافت احمدیہ کی قیادت میں جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کی منادی چہار دانگ عالم میں ہورہی ہے۔گروہ در گروہ لوگ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی نصرت دم بدم آسمان سے اتر تی نظر آ رہی ہے۔الغرض خلافت کی وجہ سے جماعت حمد یہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو بھینچ رہی ہے اور انوار الہی سے متمتع ہو رہی ہے۔جبکہ منکرین خلافت پسپائی ، ذلت اور تفرقہ کا شکار ہیں۔خلافت احمدیہ کی نعمت کا دنیوی نعمتوں سے موازنہ کرنا نادانی ہے۔چنانچہ اس حبل اللہ کے تار اللہ تعالیٰ اور مومنین میں باہم مربوط ہیں۔جماعت احمدیہ کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس روحانی نظام نے شرائط پوری کرنے والے مومنین متقین کا سہارا بن کر انہیں ترقیات کے میدان طے کرتے ہوئے اپنے مقصد حیات کو پورا کرنے کی