خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 13 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 13

سعی بلیغ کی رہنمائی فرمائی ہے۔دین کو جہاں تمکنت حاصل ہوتی رہی ہے وہاں ہمیشہ مومنین کی خوف کی گھٹا ٹوپ حالتیں امن کی فضا سے یکدم بدلتی نظر آئی ہیں۔توحید کے پر چم لہراتے اور بت کدے گرتے نظر آئے ہیں۔نبوت کے کاموں کی بجا آوری بحال ہوتی نظر آتی ہے۔اس نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر کریں کم ہے۔اس تعلق میں ہماری اولین ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس انعام کی اہمیت کا صحیح ادراک اور فہم پیدا کریں اور دل کی گہرائی سے اس کی قدر کریں اور اطاعت خلافت کو لازم کر لیں۔خلافت احمدیہ کا فیض جاری ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس نظام آسمانی کو سمجھیں ؛ اس کے منصب و مقام کو پہچانیں ؛ خلافت احمدیہ سے اخلاص و وفا اور محبت کا ایسا تعلق باندھیں جس کی نظیر دنیاوی رشتوں میں سے کسی رشتے میں نہ ملتی ہو۔اس سے متعلق شرائط کے پاسدار ہوں تو پھر نہ صرف ہم اس سے فائدہ حاصل کرنے والے ہوں گے بلکہ ہماری نسل در نسل اس سے مستفید ہوگی۔خلافت کا عظیم الشان مقام ومرتبہ خلافت احمد یہ بے انتہا اہمیت کی حامل ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے بخوبی ہوتا ہے کہ یہ آسمانی قیادت نبی کی وفات پر اس کے مشن کی تکمیل کے لئے اس کی نیابت میں قائم ہوئی ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ تائیدات کے وعدے ہیں۔چنانچہ نصر تیں قدم قدم پر ملتی ہیں اور ایک دنیا حیران رہ جاتی ہے کہ کون سی طاقت ہے جو اس کے کاموں کے انصرام میں اس کی مددگار ہے۔چنانچہ منصب خلافت سے سرفراز کیا جانے والا شخص نور نبوت کا عکس ہوتا ہے۔وہ نبی کے کمالات اور خصائص اپنے اندر رکھتا ہے اور نبی کی برکتوں