خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 11 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 11

ثانیہ، ثالثہ ، رابعہ ، خامسہ وغیرہ وغیرہ ہے۔حضرت مصلح موعود اس حوالہ سے ایک جگہ فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ میں تو جاتا ہوں لیکن خدا تعالیٰ تمہارے لئے قدرت ثانیہ بھیج دے گا مگر ہمارے خدا کے پاس قدرت ثانیہ ہی نہیں اس کے پاس قدرت ثالثہ بھی ہے اور اس کے پاس قدرت رابعہ بھی ہے۔قدرت اولیٰ کے بعد قدرت ثانیہ ظاہر ہوئی اور قدرت ثانیہ کے بعد قدرت ثالثہ آئے گی اور قدرت ثالثہ کے بعد قدرت رابعہ آئے گی اور قدرت رابعہ کے بعد قدرت خامسہ آئے گی اور قدرت خامسہ کے بعد قدرت سادسہ آئے گی اور خدا تعالیٰ کا ہاتھ لوگوں کو معجزہ دکھاتا چلا جائے گا اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت اور زبر دست سے زبر دست بادشاہ بھی اس سکیم اور مقصد کے راستہ میں کھڑا نہیں ہوسکتا جس مقصد کے پورا کرنے کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود کو پہلی اینٹ بنایا اور مجھے اس نے دوسری اینٹ بنایا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرما یا کہ دین جب خطرہ میں ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لئے اہل فارس میں کچھ افراد کو کھڑا کرے گا۔حضرت مسیح موعود ان میں سے ایک فرد تھے اور ایک فرد میں ہوں لیکن رجال کے ماتحت ممکن ہے کہ اہل فارس میں سے کچھ اور لوگ بھی ایسے ہوں جو دین اسلام کی عظمت قائم رکھنے اور اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے کھڑے ہوں (الفضل 22 ستمبر 1950 ء صفحہ 6 تا 7 )۔“ الفضل انٹر نیشنل 23 مئی 2014 ء تا 29 رمئی 2014 ء ) تاریخ احمدیت اس امر کی شاہد ہے کہ قدرت ثانیہ کے ان مظاہر کی قیادت میں جماعت احمد یہ ترقیات کی منازل تیز رفتاری کیساتھ سر کر رہی ہے۔آج جماعت کو دنیا میں