خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 65 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 65

۶۲ کی حضرت خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات سے دشمنی اس حد تک پہنچی ہوئی ہے کہ وہ آپ کی مقدس زندگی کو معاذ اللہ (خاکم بدہن محض ایک خونی اور فوجی آمر کی حیثیت دیتے اور اسلام کی تلوار کا رہین منت سمجھتے ہیں۔یہی فرماتے رہے شیخ سے پھیلا اسلام یہ نہ ارشاد ہوا توپ سے کیا پھیلا ہے؟ (اکبر الہ آبادی) مستشرقین میں صبر و نوجین ( JABEER DANOGEN ) بظا ہر ایک سنجیدہ انسان شمار ہوتا ہے مگر اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی نسبت ایسی سو فیصدی جھوٹی ، دل آزار اور ناپاک اور شرمناک کہانی وضع کر ڈالی ہے کہ جس کا تصور کر کے بھی ایک عاشق رسول عربی کا جگر شق اور دل پارہ پارہ ہو جاتا ہے (دیباچہ حیات محمد از محمد حسین سیکل صدا مطبوعہ قاہرہ ۱۳۵۴هـ ) مستشرقین کے نزدیک اسلام اور قرآن محض آنحضرت کے دماغ کا منصوبہ اور اختراع ہے۔چنانچہ مغربی دنیا کا مایہ ناز موتریخ اور ماہر عمرانیات ٹائن بی (TOYNBEE ARNOLD ) جس نے اسی سال ۲۳ اکتوبر ۱۹۷۵ء کو انتقال کیا ہے اپنی عمر بھر کی تحقیق یہ بیان کرتا ہے کہ بانی اسلام نے ابتداء میں یہودیت سے فیض اُٹھایا جو خالص سریانی مذہب تھا بعد میں نسطوریت سے استفادہ کیا جو سیحیت کی ایک شاخ تھی (ترجمہ مطالعه تاریخ حصہ اول که از ٹائن بی ، ناشر مجلس ترقی ادب ۲ کلب روڈ لاہور ) نیز کہتا ہے کہ (حضرت محمد کی خلاق روح نے یہودیت اور سیحیت سے جو روشنی حاصل کی اس کو بدل کر اسلام کے نئے اعلیٰ مذہب کی شکل دے دی۔(1) ۵۴