خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 86 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 86

۸۳ ہو گئی اور وہ جذبات تشکر سے تمام امور میں آپ کی پیروی کرتے۔انہوں نے اپنے خیالات و جذبات کو خوب صاف کیا اور اپنے کشت ایمان کو خوب میراب کیا اور محبت و الفت میں ترقی کرتے گئے۔انہوں نے حضرت ابو بکرہ کی مقدور بھر اطاعت کی کیونکہ وہ آپکو ایک مبارک اور ملبوں کی طرح تائید یافتہ وجود خیال کرتے تھے۔( ترجمه سر الخلافه ما ) خاکسار عرض کرتا ہے کہ کتب احادیث و تواریخ سے ثابت ہے کہ صحابہ کی گردنیں حضرت ابوبکر صدیق رض کے سامنے ہمیشہ نیچی رہتیں اور وہ آپ کی ویسے ہی والہانہ اطاعت کرتے جس طرح محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کیا کرتے تھے۔(ابو داؤد کتاب الحدود باب الحكم فيمن سب النبي جواله اسوۂ صحابه دوم ما از مولانا عبد السلام ندوی) ۳ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا :- ابو بكر أطيب مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ وَ أَنَا أَضَلُّ مِنْ بعير اهلی (کنزل العمال جلد ۶ ص ۳۱ ) حضرت ابوبکر مشک سے بھی زیادہ خوشبودار اور یکں اپنے گھر کے اُونٹ سے بھی زیادہ حقیر ہوں۔حضرت ابو رجاء العطاردی نہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو حضرت۔2۔