خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 87 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 87

ابو بکر صدیق کے اردگرد لوگوں کا ہجوم تھا میں نے دیکھا ایک شخص آپ کا سر چوم رہا ہے اور یہ کہہ رہا ہے کہ ہم آپ پر فدا ہیں۔اگر آپ نہ ہوتے تو ہم ہلاک ہو جاتے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بزرگ حضرت معرہ ہیں۔یہ اُس ابتدائی زمانہ کا واقعہ ہے جبکہ مخالفین زکواۃ کے خلاف مسلمان نبرد آزما تھے۔(کنز العمال جلد ۶ ص۳۱۲ ) خاندان نبوت کی عقیدت خلفاء ثلاثہ کا اندازہ اس سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت علی کے ایک صاحبزادے کی کنیت ابو بنجر ایک کا نام عمر اور ایک کا نام عثمان تھا۔موخر الذکر صاحبزادے نے میدانِ کربلا میں شہادت پائی۔(بحار الانوار جلد و ما مطبوعه ایران ) کٹا کر گردنیں بہت لا گئے یہ کربلا والے خدام کبھی بندوں کے آگے مجھک نہیں سکتے خدا والے خاتون جنت سيدة النساء جگر گوشہ رسول حضرت فاطمتہ الزہراء کا انتقال ہوا تو خلیفہ رسول حضرت ابوبکر صدیق نے حضرت علی کرم اللہ وجہ سے فرمایا کہ جنازہ پڑھائیے مگر حضرت علی نے فرمایا خدا کی قسم آپ ہی جنازہ پڑھائیں گے۔تب حضرت ابو بجزیہ آگے بڑھے اور جنازہ پڑھایا۔مشجر الاولیاء ص ۲۳) حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے ایک بار واضح لفظوں میں فرمایا :- " إني لاستحى من ربى ان اخالِف أَبا بكر (کنز العمال جلد ۱ ص ۳۱ )