خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 78 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 78

۷۵ واقعہ اور سخت بے ادبی کا دلشکن مجملہ بھی نکل گیا کہ حضرت ابو بکر تو صرف برائے نام بزرگ آدمی تھے ؟ مقدمه مقالات سرسید حصہ اول هم ناشر مجلس ترقی ادب لاہور ) دل کے پھپھولے پھل اُٹھے سینہ کے داغ سے اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے إِنَّا لِلَّهِ وَانَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ :- جب بیگانوں کے تعصب اور اپنوں کی قرآنی تاریخ سے بے خبری اس حد تک پہنچ گئی تو عہد صدیقی تو کیا علم ومعرفت کا پورا اسلامی خزانہ غلافوں میں بند ہو کر دبیز پردوں میں چھپ گیا۔جناب سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی" باني جماعت اسلامی نے اس زمانہ کا کیا خوب نقشہ کھینچا ہے۔لکھتے ہیں :۔دور علم و عمل کی دنیا میں ایسا عظیم تغیر واقع ہو چکا تھا جسکو خدا کی نظر تو دیکھ سکتی تھی مگر کسی غیر نبی انسان کی نظر میں یہ طاقت نہ تھی کہ قرنوں اور صدیوں کے پر دے اُٹھا کر ان تک پہنچ سکتی تنقیحات مد ۲ طبع سفتم ناشهر مرکزی مکتبہ جماعت اسلامی) قرآن مجید میں اس درد ناک صورت حال کی خبر اور علاج معزز سامعین ! یہ صورت حال در اصل اپنی ذات میں اسلام کی صداقت کا ثبوت تھی اس لئے کہ قرآن مجید میں پہلے سے اِس در دناک کیفیت اور اسکے