خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 79 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 79

เ علاج کی پیش گوئی موجود تھی۔چنانچہ اللہ جل شانہ نے فرمایا : " مَا كَانَ اللهُ لِيَدَرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مَا انْتُمْ عَلَيْهِ حتى يَمِيرُ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُطْلِعَكُم عَلَى الْغَيْبِ وَلَكِنَّ اللهَ يَجْتَبِي مِنْ رُّسُلِهِ مَنْ يَشَاء ( ال عمران : ۱۸۰) یعنی اللہ تعالٰی مومنوں کو ان کی حالت پر نہیں چھوڑ دے گا جب تک نا پاک کو پاک سے علیحدہ نہ کر دے مگر اللہ تعالیٰ اس غرض سے تم میں سے ہر ایک کو غیب پر آگاہ نہیں کرے گا بلکہ اپنے فرستادوں اور برگزیدوں میں سے جس کو وہ خود بچا ہیگا چن لے گا۔قرآنی محاورہ کے مطابق اسلام اور قرآن کی صحیح تفسیر طیب اور اس کی غلط تفسیر خبیث کہلاتی ہے۔اس آیت میں اُس کیفیت کا پورا خا کہ کھینچا گیا ہے سے دنیائے اسلام اس آخری زمانہ میں دو چار ہونے والی تھی نیز بتا یا گیا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ قرآنی تاریخ ، قرآنی فلسفہ، قرآنی علم کلام ، قرآنی اقتصادیات، قرآنی عمرانیات اور دوسرے علوم قرآنی غیر قرآنی علوم کے ساتھ ایسے گنڈ ہو جائیں گے کہ ان کو ممتاز کرتا بظاہر نا ممکن ہوگا مگر یہ علوم ہمیشہ پردہ اخفاء میں نہ رہیں گے اور بالآخر وہ وقت آن پہنچے گا جب اللہ تعالیٰ حقیقی علوم قرآن کو اپنے ایک فرستادہ پر بذریعہ الہام و وحی کھول دے گا اور پھر سے قرآنی اتور بالکل روشن اور نمایاں ہو جائیں گے۔