خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 104
1۔۔حضرت امام ابو الحسن فرماتے ہیں :- " إن الله إذا أَرَادَ أَمْرًا فَعَلَ الكَثِيرَ وَكَثْرَ القَلِيل (بحار الانوار جلد ۱۳ صدا مطبوعه (ایران) جب اللہ تعالی کسی امر کا ارادہ کرتا ہے تو وہ بہتوں کو تھوڑے اور تھوڑوں کو بہت کر دیتا ہے۔اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ پر معارف ارشاد ہے کہ يبعث الله النَّبِيَّ وَحْدَهُ ثُمَّ يَجْتَمِعُ اِلَيْهِ ناس قليل يُؤْمِنُونَ بِهِ ثُمَّ يَكُونَ الْقَلِيلُ كَثِيرًا در منثور جلد ۶ ص للسيوطي) اللہ تعالی نبی کو تنہا بھیجتا ہے۔پھر اس کے گرد چند لوگ جمع ہو جاتے ہیں جو اس پر ایمان لے آتے ہیں مگر بالآخر ایسا انقلاب عظیم برپا ہو جاتا ہے کہ یہ اقلیت اکثریت میں اور اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ہے یہ تقدیر خدا وند کی تقدیروں سے اس سلسلہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے بھی پیش گوئی فرمائی إِذَا قَامَ الْقَائِمُ الْمَهْدِيُّ لَا يَبْقَى أَرْضُ إِلَّا نُودِيَ فِيهَا شَهَادَةً أن لا إله إلا الله وَانَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ (يَنابيع المودة موقفہ حضرت شیخ سلمان البلغمی طبع دوم مكتبه العرفان بیروت و بحار الانوار جلد ۳ امثا)