خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 103
i : ۹۹ فرمائی کہ " ولا يزال الجهاد لا هل عداوته حتى يدينوا دين الحق ويُقِرُّوا بحكم الكتاب " (کنز العمال جلد ۳ ص ۱۲) جب تک ایک متنفس بھی دین حق سے باہر ہے اور کتاب اللہ رَّسُولُ اللہ نہیں پڑھ لیتا جہاد جاری رہے گا۔دُنیائے اسلام معرکہ یرموک کے دور میں شجر اسلام کی سرسبز شاخو ! چودہ سو سال کی زبر دست آویزش اور کشمکش کے باوجود کلی طیبہ پڑھنے والوں کی تعداد دنیا کی مجموعی آبادی کے صرف چوتھائی حصہ کے برابر پہنچ سکی ہے اور تمام غیر اسلامی طاقتیں اپنے علمی اور مذہبی اور مادی اسلحہ کے ساتھ اسلام اور خانہ کعبہ پر حملہ کرنے کا منصو بہ باندھ رہی ہیں اور پوری دنیائے اسلام معرکۂ یہ موکی کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔یہ صورت حال ایک سچے مسلمان کے دل میں درد کا ایک طوفان ضرور پیدا کر دیتی ہے مگر مایوسی پیدا نہیں کر سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں سے وعدہ کر رکھا ہے كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ (البقره : ۲۵۰ )