خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 102 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 102

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کی آخری وصیت میرے پیارے بزرگو اور بھائیو احضرت مہدی موعود علیہ السّلام کی زبان مبارک سے حضرت ابو بکر صدیق کے عہد خلافت پر مختصر روشنی ڈالنے کے بعد آخر میں آپ کی خدمت میں نہایت ادب اور درد دل سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ۲۲ اگست ۶۶۳۴ کوسیدنا حضرت ابو بکر صدیق کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح ۶۳ سال کی عمرمیں مروج الذہب جلد ما ص۲۸ از ابو الحسن مسعودی مصر ۱۳۰۳ هـ ) وصال ہوا تو شام کے محاذ پر یرموک کے میدان میں کفر و اسلام کی جنگ لڑی جارہی تھی (طبری جلد ۲ ص ۲۳) یہی وہ معرکہ ہے جس کے آغاز میں رومیوں نے ایک عرب جاسوس مسلمانوں کے شکر میں بھیجا تو اس نے ایک دن اور ایک رات اسلامی افواج کا قریبی مشاہدہ کرنے کے بعد یہ اطلاع دی کہ " بالليل رهبان و بالیوم فرسان " (سیرت الصديق من مصنفہ محمد حبیب الرحمن خاں شروانی مطبع احمدی علیگڑھ ۱۳۳۲ هـ ) کہ مسلمان مجاہدوں اور غازیوں کا عیسائیوں کی بڑی سے بڑی حکومت مقابلہ نہیں کرسکتی۔یہ وہ بیگانہ روزگار لوگ ہیں جو دن میں شہسواری کے جوہر دکھاتے اور راتوں کو اپنی سجدہ گاہوں کو اپنے آنسوؤں سے تر کر دیتے ہیں۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے چند دن قبل یہ وصیت