خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 72
۶۹ کہتے ہیں کہ سلطان محمود غزنوی سے ایک بزرگ ابوالحسن خرقانی نے کہا کہ بایزید نے فرمایا ہے کہ جس نے مجھے دیکھا اُس پر دوزخ کی آگ حرام ہو جاتی ہے۔بادشاہ نے کہا کیا وہ نعوذ باللہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ کر تھے کہ آنحضرت کو ابولہب اور ابو جہل نے دیکھا اور وہ بدبخت ہی رہے۔اُس بزرگ نے جواب دیا اسے بادشاہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُصِرُونَ اعران : ۱۹۹) - (تذکرۃ الاولیاء باب ۷۷ ) جس طرح کفار مکہ نے اپنی تعصب کی آنکھ سے محمدبن عبد اللہ کو دیکھا لیکن محمد رسول اللہ گو نہیں دیکھا اسی طرح مستشرقین یورپ ابو حجر ” ابنِ ابی قحافہ کو دیکھتے ہیں مگر ابو نجر صديق " خلیفۂ رسول اللہ کو شناخت نہیں کر سکتے اور انہوں نے اسلام کے معاندوں کی روایات چن کر با صحیح واقعات سے غلط نتائج اخذ کر کے یا اُسے اصل ماحول سے جدا کر کے ایک ایسی تاریخ بنا ڈالی ہے جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس اور خلافتِ راشدہ پر سخت حرف آتا ہے۔اللہ کے پیاروں کو تم کیسے بُرا سمجھے خاک ایسی سمجھ پر ہے مجھے بھی تو کیا مجھے