خلافت احمدیہ — Page 9
۹ "الوصية" کے مطابق نظام خلافت پر اجماع سلسلہ احمدیہ کا قدیم لٹریچر شاہد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد سب سے پہلا اجماع قدرت ثانیہ یعنی نظام خلافت ہی پر ہوا اور الوصیة کے مطابق ۲۷ مئی شاہ کو حضرت مولانا نورالدین بھیروی رضی اللہ عہ خلیفہ اول منتخب ہوئے۔اس موقعہ پر حضرت مولانا نور الدین کی خدمت میں ایک درخواست پیش کی گئی جس پر جناب مولوی محمد علی صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور دوسرے بہت سے عمائد انجمن کے دستخط ثبت تھے۔اس درخواست میں یہ لکھا تھا کہ :۔اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رساله الوصية ہم احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نور الدین صاحب جو ہم سب میں سے اعظم اور انفی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام اس کی حسنہ قرارہ فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر سے چہ خوش بودے اگر ہر یک زانت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے