خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 32 of 48

خلافت احمدیہ — Page 32

اور یکں سمجھتا ہوں آئندہ میں سال کا عرصہ ہماری جماعت کے لئے نازک ترین زمانہ ہے جیسے بچہ کی پیدائش کا وقت نازک ترین وقت ہوتا ہے۔کیونکہ بسا اوقات وقت کے پورا ہونے پر پیدائش کے وقت کسی وجہ سے بچہ کا سانس رک جاتا اور وہ مردہ وجود کے طور پر دنیا میں آتا ہے۔پس جہاں تک ہماری قومی پیدائش کا تعلق ہے میں اس بات کو میچ کی طرح گڑا ہوا اپنے دل میں پاتا ہوں کہ یہ میں سال کا عرصہ ہماری جماعت کے لئے نازک ترین مرحلہ ہے۔اب یہ ہماری قربانی اور ایثا رہی ہوں گئے جن کے نتیجہ میں ہم قومی طور پر زندہ پیدا ہوں گے لپس میں جماعت کے دوستوں کو آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ جماعت ایک نازک ترین دکور میں سے گذرنے والی ہے اس لئے اپنے ایمانوں کی فکر کرو کسی شخص کا یہ سمجھ لینا کہ دس پندرہ سال کی قربانی نے اس کے ایمان کو محفوظ کر دیا ہے اس کے نفس کا دھوکہ ہے جب تک عزرائیل ایمان والی جان لے کر نہیں بہاتا۔جب تک ایمان والی جان ایمان کی حالت میں ہی عزرائیل کے