خلافت احمدیہ — Page 33
ہاتھ میں نہیں پہلی بجاتی اس وقت تک ہم کسی کو محفوظ نہیں کہ سکتے خواہ و شخص کتنی بڑی قربانیاں کر چکا ہو اگر وہ اس مرا یہیں پیچھے رہ گیا تو اس کی ساری قربانیاں باطل ہو جائیں گی اور وہ سب سے زیادہ ذلیل انسان ہوگا کیونکہ چھت پر چڑھ کر گرنے والا انسان دوسروں سے زیادہ ذلت کا مستحق ہوتا ہے؟ الفضل ستمبر ۱۹۳۵ م ) پھر فر مایا : " انسان کو ایک قربانی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوسری قربانی کی توفیق ملتی ہے اس طرح یہ سمجھتا ہوں کہ جماعت کی موجودہ قربانیاں آئندہ قربانیوں کا راستہ کھولنے والی ہوں گی اور جس کے دل میں آئندہ قربانیوں کے لئے انقباض پیدا نہ ہوا سے سمجھ لینا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی قربانیوں کو قبول کر لیا ہے اور آئندہ قربانیوں کے لئے بھی اسے اللہ تعالے توفیق عطا فرمائے گا لیکن میں شخص کے دل میں آئندہ قربانیوں کے لئے انقباض پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔ایسے آدمی کو اللہ تعالے کے حضور بہت استغفار کرنا چاہئیے اور بہت دعائیں کرنی چاہئیں تا اللہ تعالی اسے معاف فرمائے اور ایسے مزید قربانیوں کی توفیق عطا کرے جس طرح تین ماہ میں ایک دھیلہ چندہ نے بڑھتے بڑھتے موجودہ مالی قربانیوں کی صورت اختیار کرتی ہے اسی طرح