خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 30 of 48

خلافت احمدیہ — Page 30

اپنی اصلاح کرنی چاہیے یا منهاج الطالبین ص ۱۳ لیکچر حضرت مصلح موعود ) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے نظام خلافت سے تعلق پانچواں اہم اور بنیادی ذریعہ یہ بیان فرمایا کہ جماعت کو انعام خلافت کی شکر گزاری میں ہر قسم کی قربانیوں کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئیے چنانچہ رمایا کہ ایک آخر ایسا میں ایک انسان ہوں اور آخر ایک دن ایسا آئے گا جب میں مرجاؤں گا اور پھر اور لوگ اس جماعت کے خلفاء ہوں گے یکیں نہیں جانتا اس وقت کیا حالات ہوں گے اس لئے ابھی سے تم کو نصیحت کرتا ہوں تا کہ تمہیں اور تمہاری اولادوں کو ٹھوکر نہ لگے۔اگر کوئی خلیفہ ایسا آیا جس نے سمجھ لیا کہ جماعت کو زمینوں سے اس قدر آمد ہو رہی ہے۔تجارتوں سے اس قدر آمد ہو رہی ہے صنعت و حرفت سے اس قدر آمد ہو رہی ہے تو پھر اب جماعت سے کسی اور قربانی کی کیا ضرورت ہے۔اس قدر روپیہ آنے کے بعد ضروری ہے کہ جماعت کی مالی قربانیوں میں کمی کر دی جائے تو تم یہ سمجھ لو وہ خلیفہ خلیفہ نہیں ہو گا بلکہ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ خلافت ختم ہوگئی اور کوئی اسلام کا دشمن پیدا ہو گیا۔۔۔پس چاہیئے کہ اگر ایک ارب پونڈ خزانہ میں آجائے تب بھی