خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 29 of 48

خلافت احمدیہ — Page 29

۲۹ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور اعلی محبت کے حاصل کرنے کی خواہش اپنے قلوب میں پاتے ہیں لوگوں کو اس رنگ میں تیار کر سکتے اور ان کے اعمال کی اصلاح میں حصہ لے سکتے اور۔۔۔خدا تعالیٰ کی نظر میں خلیفہ وقت کے نائب قرار پا سکتے ہیں ؟ "تعليم العقائد والاعمال پر خطبات" صدا از حضرت مصلح موعود مر تر شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ) اس تعلق میں حضور کا یہ فرمان مبارک بھی سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے کہ :۔ایک شخص جو خلیفہ کے ہاتھ پر مبعیت کرتا ہے اسے بھنا چاہئے کہ خلفاء خدا مقرر کرتا ہے اور خلیفہ کا کام دن رات لوگوں کی راہ نمائی اور دینی مسائل میں غور وفکر ہوتا ہے اس کی رائے کا دینی مسائل میں احترام ضروری ہے اور اس کی رائے سے اختلاف اُسی وقت جائز ہو سکتا ہے جب اختلاف کرنے والے کو ایک اور ایک دو کی طرح یقین ہو جائے کہ جو بات وہ کہتا ہے وہ درست ہے۔پھر یہ بھی شرط ہے کہ پہلے وہ اس اختلاف کو خلیفہ کے سامنے پیش کر ہے۔نہ کہ خود ہی اس کی اشاعت شروع کر دے۔۔۔اگر کوئی شخص اس طرح نہیں کرتا اور اختلاف کو اپنے دل میں جگہ دے گر عام لوگوں میں پھیلاتا ہے تو وہ بغاوت کرتا ہے اسے