خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 626
خلافة على منهاج النبوة ۶۲۶ جلد سوم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منہاج نبوت پر خلافت کیوں جاری نہ رہی اور آج اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ( فرموده ۶ / مارچ ۱۹۴۷ء بمقام کراچی ) صابر صاحب نے عرض کیا کہ ایک شخص نے سوال کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منہاج نبوت پر خلافت کیوں جاری نہ رہی اور آج پھر اس کی کیا ضرورت پیش آئی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔اصل بات یہ ہے کہ ہر چیز کو کئی پہلوؤں سے دیکھا جاتا ہے ایک پہلو تو یہ ہے کہ منہاج نبوت کے بعد کس قانون کے ماتحت خلافت کا جاری رہنا ضروری ہے۔خلافت کا قانون ہمیں تو رات ، انجیل اور ویدوں میں تو ملتا نہیں۔ہمیں جو علم ہوا ہے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے ہوا ہے۔آپ نے فرمایا ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔اور میرے بعد خلافت ہوگی، پھر خلافت ہو گی ، پھر خلافت ہو گی ، پھر خلافت ہو گی۔اس کے بعد ظالمانہ اور جابرانہ حکومتیں بن جائیں گی ہے تو جس ہستی سے ہمیں یہ علم ہوا کہ نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے اسی سے ہمیں یہ علم ہوا کہ آپ کے بعد خلافت چار دفعہ قائم ہوگی۔پھر