خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 44 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 44

خلافة على منهاج النبوة ۴۴ جلد سوم کہ ہم نے تین دفعہ پوچھا مگر تینوں دفعہ ہمیں روکا گیا لیکن باوجود اس کے نکاح کر دیا گیا۔اس پر جب سزا دی گئی تو میں نے پانچ پانچ صفحوں کے بعض لوگوں کے خطوط پڑھے جن میں ایسی ایسی دلالیاں کی گئی ہیں کہ دلا لہ جو عرب میں مشہور ہے اُس نے بھی نہیں کی ہوں گی۔ایک شور مچا رکھا ہے کہ ظلم ہو گیا ، اندھیر نگری اور چوپٹ راجہ والی مثال بن گئی۔قادیان کے مخلصین ، مجاہدین اور مہاجرین جو سلسلہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور اپنے اخلاص اور تقویٰ میں بے نظیر ہیں ان کی کوئی بات سنی نہیں جاتی۔بغیر سوچے سمجھے دباؤ ڈالا جاتا اور ہر طرح اپنی حکومت جتائی جاتی ہے۔میں ایسے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ فرمانبرداری کس جانور کا نام ہے۔تین دفعہ فیصلہ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ نکاح نہ ہو مگر دو چار بے وقوف اور دو چار لونڈے سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں نکاح پڑھ دیتے ہیں۔کیا قادیان کے نکاح اسی طرح ہوا کرتے ہیں؟ میں ان جو فروش گندم نما احمدی کہلانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ جو سزا دیے جانے پر پانچ پانچ صفحے کے مجھے خط لکھتے ہیں کہ کتنا ظلم اور اندھیر ہو گیا کیا وہ خط ان کی فرمانبرداری اور اطاعت کی روح پر دلالت کرتے ہیں یا اس بات پر کہ ان کے اندر اطاعت کی روح ہی نہیں ؟ وہ لوگ جنہوں نے براہِ راست نافرمانی کی انہوں نے تو ممکن ہے کسی معذوری کے ماتحت ایسا کیا ہو۔ممکن ہے جس کے پاس لڑکی رہتی ہو اس نے چاہا ہو کہ میں جلدی اس کے بوجھ سے فارغ ہو جاؤں۔اور ممکن ہے لڑکے نے یہ خیال کیا ہو کہ مجھے اور رشتہ تو ملتا نہیں چلو اسی سے نکاح کرلوں بعد میں معافی مانگ لوں گا۔مگر یہ خط لکھنے والے وہ ہیں جن کا اس نکاح سے کوئی بھی واسطہ اور تعلق نہیں اور محض پرائے شگون میں ناک کٹا کر اپنے آپ کو جہنم میں گرا رہے ہیں۔بظاہر وہ خطوط میں اپنا انتقاء بھی ظاہر کرتے ہیں مگر ان کا انقاء ایسا ہی ہے جیسے عبد اللہ بن ابی بن سلول بنو قینقاع اور بنو نضیر کے معاملہ میں ظاہر کرتا تھا۔وہ بھی یہی کہتا تھا کہ رحم رحم مگر کیا قرآن نے اسے رحیم قرار دیا۔قرآن مجید ا سے رحیم نہیں بلکہ منافق قرار دیتا ہے۔اگر نظام سلسلہ کو اس رنگ میں چلا یا جائے اور اس قسم کے احمقوں کی بات کو مان لیا جائے تو وہی بے لگامی احمدیت میں آجائے جو اس وقت دوسروں میں ہے۔