خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 560
خلافة على منهاج النبوة ۵۶۰ جلد سوم دیانتداری سے اپنی رائے بدل لیتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کہ اس نے اپنی رائے کو کیوں بدلا لیکن اگر کوئی شخص اپنی رائے کو نہیں بدلتا تو اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ سچائی کے ساتھ اپنی رائے پیش کر دے خواہ خلیفہ وقت اس رائے کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیوں نہ کر چکا ہو۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء صفحه ۲۸، ۲۹)