خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 42 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 42

خلافة على منهاج النبوة ۴۲ جلد سوم ہیں۔یہی فائدہ نہیں کہ دوسروں کو جگہ مل جائے گی اور صحت پر اس کا خوشگوار اثر پڑے گا بلکہ اور بھی بار یک روحانی مطالب پر مشتمل فوائد ہیں اور یہ مختصر خطبہ ان کا حامل نہیں ہوسکتا۔اسی طرح کھڑکیوں کو کھلا رکھنا چاہئے۔جسم اور گھروں کی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔اور مجلس میں خوشبو لگا کر آنا چاہئے۔بد بودار چیزیں کھا کر اجتماع کے موقعوں پر نہیں آنا چاہئے۔اور بد بودار چیزیں ہی نہیں اگر کسی کو کوئی بغل گند وغیرہ کی بیماری ہو تو اچھی طرح صفائی کر کے آئے۔مجلس کو مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔مشکل مسائل درپیش ہوں تو ان کے متعلق سوال کرنا چاہئے۔جب گفتگو ہورہی ہو تو اُس وقت دخل نہیں دینا چاہئے اور کسی کی غلطی معلوم کر کے اس پر ہنسنا نہیں چاہیے۔ان باتوں پر عمل کرنے سے مجلس میں برکت ہوتی، تعلقات مضبوط ہوتے اور فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔لیکن اگر یہ باتیں نہ ہوں تو صحت کے خراب ہونے کے خیال سے یا وقت کے ضائع ہونے کے خطرہ سے طبیعت میں اس امر پر بشاشت پیدا نہیں ہوتی کہ مجلس میں بیٹھا جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست آئندہ مجالس میں ان امور کو مدنظر رکھیں گے۔“ خطبات محمود جلد ۴ صفحه ۹۴ تا ۱۰۹) بخارى كتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة صفحه ۱۵۰ حدیث نمبر ۹۳۴ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية بخاری کتاب الجهاد باب فضل النفقة فی سبیل الله صفحه ۴۷۱،۴۷ حدیث نمبر ۴۲ ۲۸ مطبوعه رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية مسلم کتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلوة و بيان صفته صفحه ۲۴۱ حدیث نمبر ۱۳۴۷ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية ابوداؤد کتاب الصلوة باب مقام الصبيان من الصف صفحہ ۱۰۷ حدیث نمبر ۶۷۷ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ ء الطبعة الأولى بخاری کتاب الجمعة باب الدهن للجمعة صفحه ۱۴۲ حدیث نمبر ۸۸۳ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء، الطبعة الثانية گندنا: ایک ترکاری کا نام جو ہسن سے مشابہ ہوتی ہے۔( علمی اُردو لغت صفحه ۱۲۴۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۹۶ء مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلواة باب فهى من اكل ثوماً او بصلاً صفحه ۲۲۸ حدیث نمبر ۱۲۵۲ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۲۶۲ دار صادر بیرود