خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 524

خلافة على منهاج النبوة ۵۲۴ جلد سوم میں یہ تو نہیں کہتا کہ یہ تجویز پیش کرنے والوں کی نیت یہی تھی مگر اس بات سے متفق ہوں جو ذوالفقار علی خاں صاحب نے بیان کی ہے۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق جو نوٹ تقریر کرنے کے لئے لکھے تھے ان میں یہ بات موجود ہے۔تجویز کرنے والوں کا اخلاص اس بات کو برداشت نہیں کرتا مگر اس ریزولیوشن کو اگر کوئی غیر دیکھے گا تو وہ یہی کہے گا کہ اس میں کمزور طاقت نے زبر دست حاکم کو توجہ دلائی ہے جسے اپنے فرائض کی طرف خیال نہ تھا پس یہاں اس وقت یہ سوال در پیش ہے کہ دنیا اس ریزولیوشن سے کیا نتیجہ نکالے گی۔کسی کے اخلاص پر حملہ نہیں ، کسی کی نیت پر حملہ نہیں مگر جو بھی اس ریزولیوشن کو سنے گا اس پر یہی اثر ہوگا کہ خلیفہ کی طرف سے غفلت ہو رہی تھی جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء صفحه ۲۷، ۲۸)